شنبه 16/نوامبر/2024

بڑا سر ذہانت کی علامت ہے!

بدھ 21-ستمبر-2016

برطانوی ویب سائیٹ ‘Independent‘ نے ایک طبی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ بچوں کے موٹے سر ان کی اچھی صحت کی علامت ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر ذہانت اور یاداشت کی بھی علامت ہیں۔ بڑے سر والے بچے دوسرے بچوں کی نسبت زیادہ تیز، چالاک، ذہین اور تیز طرار ہوتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بچوں کی نشونما کے امور کے ماہر ساسکیا ھاگنرس کا کہنا ہے کہ ماہرین کی مختلف ٹیموں نے اپنے اپنے طور پر بچوں کے موٹے سر، پیشاب اور خون کے تجزیے کیے۔ ان سب کے نتائج قریبا یکساں رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 17 جین انسان کو موروثی طورپر منتقل ہوتے ہیں جو انسان کے جسم بالخصوص سر اور عقل کی سلامتی اورصحت پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سائنسی انداز میں تشخیص سے پتا چلا ہے کہ بڑی کھوپڑی والے بچے نسبتا چھوٹی کھوپڑی والے بچوں سے زیادہ ذہین اور قوت حافظہ کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسی بڑی بڑی شخصیات جنہوں نے دنیا میں تحقیق ، سائنس اور علوم کے میدان میں نام کمایا وہ بڑے سروں والے تھے۔ نیوٹن، ملکہ الیزابیتھ،ولیم شکسپئر، مارگریٹ تھیچر، جارج کلونی اور کئی دوسری شخصیات شامل ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ عموما بچوں کی کھوپڑی 36 اور بچیوں کی 35 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی