چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہید اردنی شہری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک

بدھ 21-ستمبر-2016

گذشتہ جمعہ کے روز صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں بیت المقدس کی زیارت کے لیے آئے اردنی شہری کی شہادت کے واقع پر اردن بھر میں احتجاج جاری ہے، گذشتہ روز شہید سعید المعرو جنوبی اردن میں اس کے آبائی شہر الکرک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ 28 سالہ سعید العمر چند روز قبل بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی زیارت کے لیے فلسطین آیا جہاں اسے مسجد اقصیٰ کے قریب باب الساھرہ کے مقام پر صہیونی فوج نے گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی حکومت نے بھی اسرائیلی فوج کے بیان پر اعتبار کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ سعید العمرو نے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی کوشش کی ہوگی مگر شہید کے اہل خانہ نے صہیونی فوج اور اردنی حکومت کے شک کویکسر مسترد کردیا ہے۔

شہید کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سعید کو بے گناہ گولیاں ماری گئیں۔ وہ مزاحمت کار ہرگز نہیں تھا اور نہ ہی اس نے صہیونی فوجیوں پر حملہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اردنی حکومت نے اپنے شہری کی صہیونی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیل سے باضابطہ احتجاج کیا ہے۔ اردن کی وزارت خارجہ نے اپنے ہاں متعین صہیونی سفیرہ کو طلب کرکے سعید العمرو کی شہادت پر احتجاج کیا اور اس واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی