جرمنی میں کام کرنے والے صارف مرکز برائے معلومات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں امردو کے طبی فواید پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں میں امردو ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن ’’سی‘‘ کی غیرمعمولی مقدار موجود ہوتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسی دوسرے پھل کی نسبت امرود میں وٹا من سی چار گنا زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امرود میں پائے جانے والے قدرتی خواص میں ’’بکٹین‘‘ نامی ایک مادہ بھی شامل ہے جس بلند فشار خون کو کم کرنے اور موٹاپا روکنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
اس کے علاوہ امرود بیٹا کیروٹین، پوٹائیشیم اور کئی دوسری دھاتوں سے بھی مالا مال پھل ہے جو جسم کے اعصابی نظام کے لیے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود خریدتے وقت یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ صحیح طور پک چکا ہے۔ انگلی سے اس کے چھلکے کو اندر دبانے اور انگلی اندر دھنسنے لگے تو سمجھ لیں کہ امرود کھانے کے لیے تیار ہے۔