چهارشنبه 30/آوریل/2025

صحافی سمیت اسرائیلی عدالتوں سے 42 فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی سزائیں

منگل 20-ستمبر-2016

 انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری کی طرف سے مسلسل تنقید کے باوجود صہیونی ریاست نہتے فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کے تحت زندانوں میں بند کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے کلب برائے اسیران کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی سفارش پرعدالتوں نے 42 فلسطینی اسیران کو انتظامی قید کی سزائیں دی ہیں۔ ان میں ایک صحافی بھی شامل ہیں۔ بعض فلسطینیوں کی انتظامی حراست میں توسیع کی گئی جب بعض کو پہلی بار انتظامی حراست میں ڈالا گیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کلب برائے اسیران کے مندوب محمود الحلبی کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کو دو سے چھ ماہ کے درمیان قابل توسیع قید کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔ انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے فلسطینیوں میں ایک صحافی ادیب برکات الاطرش بھی شامل ہیں جنہیں 19 جون کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان کی انتظامی قید میں مزید تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی