چهارشنبه 30/آوریل/2025

بلند فشار خون کم کرنے میں معاون سات جوس !

اتوار 18-ستمبر-2016

جڑی بوٹیاں، ادویات، سبزیاں اور پھل انسانی صحت پر مثبت اثرات تو مرتب کرتے ہی ہیں مگر بعض پھلوں اور سبزیوں کے جوس فشار خون کو قدرتی سطح پر قائم رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جب انسان ادویات سے علاج کرانے میں ناکام رہتا ہے تو وہ قدرتی جڑی بوٹیوں اور پھلوں کی طرف راغب ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے چند ضروری پھلوں اور سبزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں جن کا رس[جوس] نچوڑ کر پینے سے بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ صرف فشار خون ہی نہیں بلکہ دماغی اور قلبی امراض بالخصوص عارضہ دماغ اور عارضہ قلب سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

صحت کے حوالے سے رپورٹس شائع کرنے والی ’بولڈ اسکائی‘ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق سات اقسام کے جوس فشار خون کو کنٹرول کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے۔

گاجر، چقندر اور اجوائن کا جوس
گاجر، چقندر، کھیرے کے چند ٹکڑے، ادرک اور اجوائن کوملا کر گرینڈ کریں اور ایک ہفتے تک اس کا جوس استعمال کریں۔ پھر اس کے نتیجے میں جسم میں ہونے والی غیرمعمولی تبدیلیاں دیکھیں۔

چقندر کا جوس
بلند فشار خون کو کم کرنے کے لیے روزانہ ایک ہفتے تک صرف چقندر کا جوس نصف لیٹر کی مقدار میں نوش کریں۔ آپ اس کے نتائج خود ہی دیکھ لیں گے۔

مالٹے اور اجوائن کا جوس
پسی ہوئی اجوائن اور مالٹے ملائیں اور ان کا جوس نکالیں۔ پھر روزانہ اس کا استعمال کریں۔

سلاد کاجوس
ٹماٹر، کھیرے کی کاشیں، ایم عدد لیمن اور اجوائن کو باہم ملا کر اس کا جوس تیار کریں۔ یہ بھی بلند فشار خون کے لیے نہایت مفید خیال کیا جاتا ہے۔

گوبی، کھیرے اور سیپ کا رس
ماہرین کا کہنا ہے کہ گوبی، کھرے اور سیب کو چھوٹے چھوٹے ٹکروں میں کاٹ کر اس کا جوس تیار کریں۔ پھر اس میں اجوائن، ادرک اور لیموں کا رس بھی ڈالیں اور نوش کریں۔

دھنیا اور مرچوں کا جوس
بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کے لیے چھٹے نمبر پرکھیرا، ہر دھنیا اور بیج کے بغیر ہری مرچ کا جوس اور لیمن ملا کر ایک جوس تیار کریں پئیں۔

ٹماٹر، کھیرہ اور اجوائن
ٹماٹراور کھیرے کی کاشیں کاٹیں۔ ان کا جوس تیار کریں اور اس میں پسی ہوئی اجوائن ڈالر کر نوش کریں۔ مذکورہ تمام جوس اگرچہ بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں معاون ہیں مگر ڈاکٹر سے اس حوالے سے مشورہ ضرور کرلیا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی