چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن سے بیت المقدس داخلے کے دوران فلسطینی دوشیزہ گرفتار

ہفتہ 17-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج نے جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم سے مقبوضہ بیت المقدس میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لے لیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مراسلے کے مطابق فلسطینی دوشیزہ کو بیت لحم کی ایک فوجی چوکی سے حراست میں لیا گیا ہے۔

نامہ نگار کے مطابق گرفتار کی گئی فلسطینی لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی گرفتاری کی وجہ معلوم ہوسکی ہے۔ حراست میں لی گئی فلسطینی لڑکی کو اسرائیلی فوج نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی