سرکا درد ایک معمول کی بیماری ہے مگر آج تک ڈاکٹر اس کے حقیقی اسباب وعوامل کی تہہ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ مختلف ماہرین سر درد کی اپنی اپنی توجہیات بیان کرتے ہیں۔ غالب قیاس یہ ہے کہ خون کی وریدوں کے پھیلاؤ اور سکڑنے کے نتیجے میں سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔
ماہرین جہاں سرد درد سے نجات کے لیے عارضی طور پرمختلف طریقہ ہائے علاج تجویز پیش کرتے ہیں وہی سردرد سے مستقل نجات کے لیے بعض غذائیں بھی تجویز دیتے ہیں۔ پیش آئند سطور میں ہم ان غذاؤں کا تذکرہ کریں گے مگر اس سے قبل سردرد کے چند اسباب پر نظر ڈال لیں۔
سر میں تکلیف کے اسباب
ماہرین سر میں درد اور تکلیف پیدا ہونے کے متعدد عوامل اور اسباب بیان کرتے ہیں۔ یہ اسباب کچھ یوں ہیں۔
– نفسیاتی دباؤ
– ناک کی نالیوں میں انفکیشن
– آنکھوں اور بینائی کی کمزوری
– معدے کا کم سے کم وقت میں خالی نہ ہونا اور قبض کی شکایت رہنا
– روماٹیزم کا شکار ہونا۔
– دماغ میں پھوڑا
– دماغی تھکاوٹ اور بہت زیادہ سوچ کے باعث دماغ پربوجھ
– خوراک میں بے احتیاطی اور ناقص غذاؤں کا استعمال
سر درد سے کیسے نجات پائی جائے؟
سر میں درد سے نجات کیسے ممکن ہے۔ اس کے لیے ماہرین درج ذیل تجاویز پیش کرتے ہیں۔
تمباکو نوشی ترک کردیں
دن اور رات میں نیند کی فطری ضرورت اور آرام مکمل کریں
ٹیلی ویژن اور کمپیوٹر وغیرہ کے سامنے زیادہ دیر تک نہ بیٹھیں
کم روشنی میں لکھنے پڑھنے سے گریز کریں
بیٹھے اور سونے میں یہ احتیاط کریں کہ آپ کی گرد پر بوجھ نہ پڑے۔
ورزش کو معمول بنائیں
کافین کے استعمال میں اسراف نہ کریں
ٹینشن پیدا کرنے والے واقعات اور حالات سے دور رہیں
ہفتے میں کچھ وقت روٹین سے ہٹ کر دلچسپی کے مشاغل میں حصہ لیں۔
نظرمیں ارتعاش پیدا ہونے پرفورا ڈاکٹر سے رجوع کریں
سرمیں مسلسل درد رہے تو ڈاکٹر کو دکھائیں
دن میں زیادہ سے زیادہ پانی پئیں
غذائیں جو سردرد سے نجات کا ذریعہ ہیں
قہوہ پینا
ماہرین کا کہنا ہے کہ قہوہ یا کافی دماغی وریدوں کے انقباض میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں حساس موسمی جراثیم پیدا کرنے والے ھیسٹامین نامی مادے کو اپنی حدوں میں رکھتا ہے مگر کافی اور قہوے میں بھی احتیاط سے کام لیں کیونکہ کافین کا بہ کثرت استعمال صحت کے لیے بعض مسائل بھی پیدا کرتا ہے۔
سرخ مرچ
سرخ مرچ وٹا من E کے بے بہاخواص پائے جاتے ہیں جو خون کی وریدوں کو راحت وآرام دینے میں مدد دیتی ہیں۔ ناک میں سوزش اور انفکیشن وغیرہ کی روک تھام میں مدد دینے کے ساتھ ساتھ سر درد کا باعث بننے والے دیگر عوام کو بھی روکتی ہیں۔
پانی والے پھل
اوپر بیان کیا گیا ہے کہ سردرد سے نجات کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ اگر آپ پھل کھانے کی طرف راغب ہیں تو سردرد کی شکایت کرنے والے حضرات ان پھلوں کا زیادہ استعمال کریں جن میں زیادہ سے زیادہ پانی پایا جاتا ہے۔ ان میں توت، تربوز، خربوزہ، کیلے اور ناشپاتی جیسے پھل خاص طور پرشامل ہیں۔
سبزیاں
سبزیاں جسم کے لیے درکار دھاتوں اور ویٹا من کا خزانہ ہوتی ہیں۔ بہت سی بیماریوں کا علاج صرف سبزیوں کے استعمال میں ہے۔ روزانہ ترکاریوں کی ایک پلیٹ ضرور استعمال کریں۔ ٹماٹر، کھیرا اور دیگرکئی سبزیاں جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ میگنشیم جیسی دھاتوں کی وافر مقدار پیدا کرتی ہیں جس کے نتیجے میں سر درد کی شکایت کم ہوتی ہے۔
خشک میوہ جات اور مچھلیاں
خشک میوہ جات امراض کلب سمیت کئی دوسری بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہیں۔ اس کے علاوہ جسمانی اور دماغی تھکن دور کرنے کے لیے آبی خوراک یعنی مچھلیوں کا استعمال دماغ کو تقویت دینے اور سردرد سے نجات کا ذریعہ ہے۔
دودھ سے بنی مصنوعات
دماغی صحت اور نشونما کے لیے دودھ ایک بینادی خوراک کا درجہ رکھتا ہے۔ دماغ کی پرورش سخت ترین سردرد کا موجب بن سکتی ہے۔ اسل یے بہتر ہے کہ دودھ اور اس سے تیار ہونے والی اشیا مثلا بالائی اور دیگر اشیاء کوکثرت سے استعمال کریں۔