جمعه 15/نوامبر/2024

عید الاضحٰی پر صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

منگل 13-ستمبر-2016

عیدین بالخصوص عید الاضحیٰ پرگوشت کے بہ کثرت استعمال، مشروبات اور مٹھائیوں کے استعمال سے انسانی صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ میٹھے کھانوں، گوشت اور سوڈے سے تیار کردہ مشروبات کے استعمال میں افراط و تفریط سے بچاؤ کے لیے ماہرین متعدد تجاویز پیش کرتے ہیں۔ ان تجاویز پرعمل کرکے آپ عید الاضحیٰ کے موقع پر خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

۔۔ سرخ گوشت اور جگر کا گوشت کم سے کم کھائیں، بہتر ہے کہ آپ گوشت کو فرائی کریں اور چربی کو پگھلانے کے بعد استعمال کریں۔

۔۔ گیس مشروبات کے کثرت استعمال سے گریز کریں کیونکہ گیس مشروبات معدے کونقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہیں۔

۔۔۔ عید کے روز میٹھی چیزوں سے خوردو نوش کا آغاز نہ کریں کیونکہ حلویات بھی معدے کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں۔

۔۔ عید کو ناشتے اور رات کے کھانے میں خوراک ہلکی رکھیں۔ مناسب ہے کہ کم سے کم کلوریز کی حامل غذائوں کو ترجیح دیں۔

۔۔ رات کا کھانا کھانے کے فوری بعد سونے سے گریز کریں۔ کھانے کے بعد کچھ دیر چہل قدمی کی عادت ڈالیں۔

۔۔ ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ زبایبطس، بلند فشار خون اور امراض قلب والے مریض میٹھی اشیاء نہ کھائیں۔

۔۔  عمر رسیدہ افراد بھی سرخ گوشت سے پرہیز کریں۔

۔۔۔ قدرتی مکھن سے پرہیز کریں کیونکہ یہ بھی کولیسٹرول بڑھانے اور جسم میں خطرناک چرپی پیدا کرنے کا موجب بن سکتا ہے۔

۔۔ کھانے میں حدود سے تجاوز آپ کے نظام انہضام اور آنتوں کے لیے خطرے کا موجب بن سکتا ہے۔

۔۔ ترکاریوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور اپنے کھانے میں گاجر اور کھیرے جیسی سبزیوں کو زیادہ جگہ دیں۔

مختصر لنک:

کاپی