ترکی کے جنوب مشرقی شہر وان میں حکمراں جماعت ’’آق‘‘ کے مقامی دفتر کے قریب ہونے والے ایک زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
ترک خبر رساں ادارے’’دوگان‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوموار کو عید کے روز جنوب مشرقی شہر وان کے وسط میں ایک زور دار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وان سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بعض افراد دم توڑ گئے ہیں تاہم سرکار سطح پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔
اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ حکمراں جماعت ’’ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ‘‘[آق] کے دفاتر کے قریب ہوا۔ جس کے نتیجے میں دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔
پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ غالب امکان یہ ہے کہ یہ دھماکہ بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا ہے۔