سعودی عرب میں مقیم ایک فلسطینی خاندان کے پانچ افراد ایک المناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کل سوموار کو عید کے روز پیش آیا جب ایک فلسطینی خاندان کی کار تیز رفتار شاہراہ پر سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ دو گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے سے ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں محمد عمر العتال، ان کی اہلیہ ، بیٹے انس، احمد اور تیسرےبیٹے کی شناخت نہیں ہوسکی جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں فوت ہونے والے فلسطینی خاندان کا تعلق غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس سے ہے۔جاں بحق ہونے والے شخص عمر العتال کی والدہ شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔