جمعه 15/نوامبر/2024

عید کے روز اسرائیلی فوج غزہ میں داخل، شہری علاقوں پر گولہ باری

منگل 13-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بلا جواز دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ کل عید کے روز بھی شمال مغربی غزہ سے اسرائیلی فوج کے کئی ٹینک اور فوجی گاڑیاں غزہ کے اندر داخل ہوئیں اور شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے چھ بلڈورز اور کھدائی کی بھاری مشینیں غزہ کے اندر داخل ہوئیں اور سرحد کے آس پاس 80 میٹر تک کھدائی کی۔ اسرائیلی فوج نے اس موقع پر بیت لاھیا کے علاقے میں فائرنگ کی اور بلڈوزروں کی مدد سے سرحد کے قریب سرنگوں کی تلاشی کی کوشش کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی