اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقے کعبیہ میں ایک اسرائیلی فوجی امیر کعبیہ اچانک غائب ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ دو روز گذر جانے کے باوجود لاپتا ہونے والے فوجی کا کوئی سراغ نہیں مل سکتا ہے۔
اسرائیلی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعہ کو علی الصباح پولیس کی جانب سے شمالی فلسطین میں اعلانات کرائے گئے جن میں ایک اسرائیلی فوجی کی گم شدگی کا اعلان کیا گیا۔
ریڈیورپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کعبہ کو دو روز قبل خلیج حیفا کے قریب دیکھا گیا تھا۔ اس وقت وہ فوجی وردی میں تھا مگر اس کے بعد اس سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
پولیس کی جانب سے اعلانات کے ساتھ اس کی شناخت کے حوالے سے پوسٹر بھی شائع کرائے گئے ہیں جن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ شناخت کے حامل فوجی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کریں۔