جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی بحریہ کے ہاتھوں گرفتار چھ فلسطینی ماہی گیر رہا

ہفتہ 10-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب سے مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے گرفتار چھ فلسطینی ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرنے کے بعد کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے سمندر میں ماہی گیری کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد ان کی کشتیاں اور دیگر سامان ضبط کرلیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی کے بعد فلسطینی ماہی گیروں کو شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل کیا گیا۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ صہیونی فورسز نے رات گئے سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے چھ  فلسطینیوں محمد ، عبدالمعطی، علی الھبیل، احمد محمد العرایشی اور فائز ابو فول کو حراست میں لینے کے ساتھ ان کی کشتیاں اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ پانچوں فلسطینیوں کو اسرائیلی بحریہ نے فوجی کشتیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے پہلے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی اور ان کی کشتیوں کا گھیراؤ کیا گیا۔ بعد ازاں کشتیوں میں سوار فلسطینیوں کو فوجی کشتیوں میں ڈالا گیا اور ان کا سامان ضبط کرلیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی