جمعه 15/نوامبر/2024

ایہود باراک کی سیاست میں واپسی کے لیے اشتہاری مہم

جمعرات 8-ستمبر-2016

اسرائیل میں چند ماہ قبل سیاست سے احتجاجا~ دستکش ہونے والے سابق وزیر دفاع ایہود باراک کے حامی ایک بار پھر میدان میں نکل آئے ہیں اور انہوں نے باراک کو سیاست میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دینے کے لیے ایک نئی اشتہاری مہم شروع کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور اس کے آس پاس کے تمام علاقوں میں جگہ جگہ بڑے بڑے بینرز اور پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں ایہود باراک سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاست میں دوبارہ سرگرم ہو جائیں کیونکہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ریاست برباد کر ڈالی ہے۔

اسرائیل کے زیرقبضہ فلسطینی علاقے جسے صہیونی ریاست کے ہاں ’گوش دان‘‘ یا میٹرو پولیٹن کا نام دیا جاتا ہے میں جا بہ جا ایسے پوسٹر اور بینرز لہراتے دکھائی دیے ہیں جن میں ایہود باراک سے کہا گیا ہے کہ وہ سیاست سے اپنی ناراضی ختم کریں اور دبارہ سیاست میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں کیونکہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔

یہ اشتہارات اسرائیل کی ’’حوٹزوف زھاو‘‘ نامی کمپنی نے تیار کیے ہیں مگر کمپنی کی طرف سے یہ اشتہارات اور بینرز تیار کرانے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایہود باراک کی حمایت میں تیار کیے گئے بینرز اور اشتہارات پر لاکھوں شیکل کیے گئے ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس مہم کے پس پردہ کون ہے۔

خیال رہے کہ ایہود باراک اسرائیلی حکومت میں وزیر دفاع کے عہدے پر فائز تھے مگر ایک دوسرے شدت پسند یہودی سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین نے حکومت میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے وزارت دفاع کا قلم دان سنبھال لیا تھا جس پر ایہود باراک کو وزارت  قربان کرنا پڑی تھی۔ ایہود باراک نے وزارت چھوٹنے کے دکھ میں سیاست ہی کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی