جمعه 15/نوامبر/2024

یورپی یونین عرب ممالک میں جاری تنازعات کے حل میں مدد کرے: عرب لیگ

جمعرات 8-ستمبر-2016

عرب لیگ نے یورپی یونین سے عرب ملکوں میں جاری تنازعات کے حل میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط اور یورپی یونین کے مندوب برائے انسداد دہشت گردی  گیل ڈوکیرشوف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب لیگ کی طرف سے یورپی یونین کے مندوب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  یورپی ملکوں کو عرب ممالک میں جاری تنازعات کے حل میں عرب ملکوں  سے مدد پر قائل کریں۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے یورپی یونین کے مندوب سے ملاقات میں یقین دلایا کہ عرب لیگ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی برادری اور یورپی ملکوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں عرب ممالک کے اندرونی تنازعات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث آئے۔

مختصر لنک:

کاپی