اسرائیلی فوج میں شامل نام نہاد عرب فوجی اہلکاروں نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں ایک کارروائی کے دوران سابق فلسطینی اسیر کو اس کے گھر سے اٹھا کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج میں شامل عرب لباس میں ملبوس اہلکاروں نے بیت لحم کے نواحی علاقے بیت جالا میں سرکاری اسپتال کے قریب ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ بعد ازاں انہی فوجیوں نے ایک گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران امجد ابو عکر نامی فلسطینی شہری کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ابو عکر کا آبائی تعلق عایدہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔
خیال رہے کہ ابو عکرخود بھی متعدد بار اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں، ان کے تین بھائی حسین ، محمد، اور منجد ابو عکر صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔