چهارشنبه 30/آوریل/2025

جسمانی سرگرمی پانچ امراض سے نجات کا سبب

بدھ 7-ستمبر-2016

جسمانی نقل وحرکت کے طبی فواید سے انکار ممکن نہیں۔ ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جسمانی نقل وحرکت 20 فی صد امراض سے بچائو کا ذریعہ ہیں مگر پانچ بیماریوں کے علاج اور ان کے خلاف تحفظ کے حوالے سے بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ جسمانی طور پر متحرک رہنے والے افراد جو زیابیطس، دماغی حملے، امراض قلب، بڑی آنت کے کینسر اور چھاتی کے کینسر سے بچائو میں مدد دیتی  ہے۔

یہ تازہ تحقیق برطانیہ سے شائع ہونے والے "برٹش میڈیکل جرنل” میں شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری میں 1980ء سے 2016ٕء دستاویزات سے مدد لی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمی کے نتیجے میں ہفتہ وار 3000 سے 4000 ایم اے ٹی فی منٹ ورزش درکار ہوتی ہے۔

مگر مذکورہ جسمانی ورزش کا جو معیار اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے وہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ معیار سے بہت زیادہ ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں ایک شخص کو اپنی توانائی کا چھ ہزار گنا صرف کرنا چاہیے جو کہ فی منٹ 100 ایم اے ٹی بنتا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی