چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی پانچ اہداف پر بمباری، متعدد مکانات تباہ

بدھ 7-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر منگل کے روز پانچ مختلف مقامات پر توپ خانے  سے گولہ باری کی تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم کئی مقامات کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کوبتایا کہ اسرائیلی فوجی کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا میں متعدد مقامات پر گولہ باری کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے توپخانے کی طرف سے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام پر الشنطی اور شبات نامی فلسطینی شہریوں کے گھروں کے قریب گولے گرے تاہم اس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔  گولہ باری سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں نامعلوم افراد نے سرحدی علاقے میں لگائی گئی باڑ کے قریب فائرنگ کی تھی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کانقصان نہیں ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی