چهارشنبه 30/آوریل/2025

گرمی میں ٹھنڈک پیدا کرنے والا پلاسٹک کا کپڑا تیار!

منگل 6-ستمبر-2016

امریکی سائنسدانوں نے پلاسٹک اور بعض دیگر دھاتوں کے ملاپ سے ایک نیا دھاگہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے تیار کردہ کپڑوں سے گرمی میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کیا جا سکے گا۔ موسم گرما کے دوران یہ انسانوں کے لیے ایک نیا تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی جریدہ ’’سائنس‘‘ میں شائع کی گئی ایک تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے ذریعے تیار کیا جانے والا دھاگہ قیمت میں انتہائی سستا ہو گا۔ اس دھاگے سے تیار کردہ لباس کو پہننے کے بعد شہریوں کو ائیرکنڈیشن کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر یوسوی کا کہنا ہے کہ ’ہم ایک ایسا دھاگہ تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو گرم ملکوں میں بسنے والے لوگوں کے لیے ایک نیا تحفہ ہے۔ کام کے دوران اس کپڑے کو پہن کرگرمی کا احساس جاتا رہے گا۔ یہ کپڑا نہ صرف جسم کو ٹھنڈہ بہم پہنچائے گا بلکہ توانائی بھی مہیا کرے گا۔

مختصر لنک:

کاپی