چهارشنبه 30/آوریل/2025

ناخن چبانے سے امراض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ

پیر 5-ستمبر-2016

ناخن چبانے کی عادت صرف بچوں ہی کو نہیں بلکہ بڑوں بالخصوص عورتوں میں بھی پائی جاتی ہے مگرخبردار رہیں کہ ناخن چبانا اپ کی صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخن چبانے سے چار بڑی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔

’’Mercola‘‘ نامی ایک ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق کم سن بچوں میں ناخن چبانے کی شرح 30 فی صد، نابالغ بچوں میں 45 فی صد، نوعمر افراد میں 25 فی صد اور بالغ افراد میں 5 فی صد ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ناخن چبانا صحت کے لیے مضر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس ضمن میں درج ذیل چار بیماریاں ناخن چبانے کا نتیجہ بھی ہو سکتی ہیں۔

مضر صحت بیکٹیریاز:
ناخوں کے نیچے ’’سالمونیا‘‘ نامی بیکٹیریا پایا جاتا ہے۔ ناخن چبانے کی صورت میں یہ مضر صحت بیکٹیریا آپ کے منہ میں جا سکتا ہے۔

ناخنوں کی سوزش:
ناخن چبانے سے ناخنوں میں سوزش پیدا ہوسکتی ہے۔ جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور انگلیوں کے پورے بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

دانتوں کے مسائل:
ناخن چبانے سے مضر صحت بیکٹیریاز کے منہ میں جانے سے آپ کے دانت متاثر ہو سکتے ہیں۔ ناخن چبانے سے دو دانتوں کے درمیان خلاء پیدا ہو سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دانتوں کی جڑیں متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

سرطان کے وائرس کا موجب:
ناخنوں کے نیچے 100 اقسام کے وائرس ہوتے ہیں۔  اور یہ وائرس کینسر جیسے موذی مرض کا موجب بن سکتے ہیں۔

ماہرین ناخن چبانے کی عادت سے چھٹکارے کی متعدد تجاویز پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی