چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی سیکیورٹی میں ہزاروں یہودی مسجد ابراہیمی میں داخل

ہفتہ 3-ستمبر-2016

جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں واقع مسلمانوں کے تاریخی مقام حرم ابراہیمی میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں ہزاروں یہودیوں نے داخل ہو کر تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 7 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مسجد ابراہیمی میں داخل ہونے والے یہودی آبادکاروں کی تعداد کئی ہزار تھی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے یہودی آبادکاروں کو فول  پروف سیکیورٹی مہیا کی تھی۔

خیال رہے کہ صہیونیوں نے الخلیل میں واقع مسلمانوں کی تاریخی مسجد حرم ابراہمی کو سنہ 1994ء میں اس مسجد میں ہونے والے قتل عام کے بعد یہودیوں اور مسلمانوں میں تقسیم کردی تھی۔ یہودی اپنے کسی بھی مذہبی دن کی آمد کی آڑ میں وہاں داخل ہوکر مذہبی رسومات ادا کرتے ہیں۔

قبل ازیں فلسطینی انسانی حقوق کونسل نے ایک بیان میں خبردار کیا تھا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد فوج کی سیکیورٹی میں مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کا ارادہ رکھتی ہے۔ کونسل کا کہنا تھا کہ یہودی شرپسند مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد ابراہیمی کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی سازش کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی