چهارشنبه 30/آوریل/2025

بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں سے یکجہتی، ریڈ کراس کے دفترکے باہرنماز جمعہ

ہفتہ 3-ستمبر-2016

اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ریڈ کراس کے مقامی دفتر کے باہرسیکڑوں فلسطینیوں نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دھرنا دیا۔ بعد ازاں دھرنا دیے مظاہرین نے اسی جگہ نماز جمعہ ادا کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ریڈ کراس کے دفتر کے باہر دھرنے کی اپیل اسلامی جہاد کی طرف سے دی گئی تھی۔ جہاد اسلامی کی اپیل پر سیکڑوں شہریوں نے دھرنے میں شرکت کی۔ بعد ازاں وہیں پر نماز جمعہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نماز جمعہ کی امامت اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے رکن الشیخ نافذ عزام نے کرائی۔ جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے فلسطینی اسیران کو درپیش مشکلات اور اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں قید تمام فلسطینی ہماری ہمدردی کےمستحق ہیں۔ فلسطینی قوم کو گروہی اور فروعی مفادات سے اوپر اٹھ کر فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے لیے تحریک جاری رکھنی چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی