جمعه 15/نوامبر/2024

نماز جمعہ کے دوران مسجد اقصیٰ اسرائیلی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

ہفتہ 3-ستمبر-2016

جمعہ کے روز فلسطینی شہریوں کو نماز جمعہ کے لیے مسجد اقصیٰ تک رسائی روکنے کے لیے قابض صہیونی فوج  اور پولیس نے قبلہ اول کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا، اسرائیلی رکاوٹوں کے باوجود 35 سے40 ہزار قریب فلسطینی نماز جمعہ کے موقع پر قبلہ اول میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کی رپورٹس کے مطابق جمعہ کو علی الصباح ہی سے اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کو ملانے والے تمام راستوں اور مسجد اقصیٰ کے تاریخی داخلی دروازوں کے باہر مسلح گشت شروع کردیا تھا۔ جگہ جگہ ناکے لگا کر فلسطینی نمازیوں کی شناخت پریڈ کی مذموم کوشش کی گئی تاہم اس کے باوجود ہزاروں فلسطینی قبلہ اول میں نماز جمعہ سے قبل پہنچنے میں کامیاب رہے۔

نماز جمعہ کی امامت ممتاز عالم الشیخ عکرمہ صبری نے کرائی۔ جمعہ کے خطبہ میں انہوں نے مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیل کے ریل کار منصوبے کو القدس کی عرب اور مسلم شناخت مٹانے کی گھناؤنی سازش قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیلی بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ریل کار منصوبہ منسوخ کرے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے صہیونی ریاست کی طرف سے بیت المقدس کے فلسطینی اسکولوں پر  صہیونی نصاب تعلیم مسلط کرنے کی سازشوں کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی طلباء پر صہیونی نصاب تعلیم مسلط کرنا فلسطینی قوم کو بگاڑنے کی مذموم سازش ہے۔

مختصر لنک:

کاپی