اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں بنائی گئی 100 چھوٹی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ریڈیو نے امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کو علم میں لائے بغیر غرب اردن میں بنائی گئی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ اس ضمن میں ایک سو کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مذکورہ کالونیاں ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کی گئی تھیں مگر حکومت انہیں مستقل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جن یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ رام اللہ کے قریب ’’متسبیہ دانی‘‘ کے مقام پر سنہ1998ء میں بنائی گئی تھیں۔