چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں چھ فلسطینی کھلاڑیوں پر وحشیانہ تشدد

جمعرات 1-ستمبر-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں فٹبال گراؤنڈ میں پریکٹس میں مصروف فلسطینی کھلاڑیوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔

بیت المقدس کی ایک مقامی این جی او ’’برج‘‘ کے ڈائریکٹر منتصر دکیدک نے بتایا کہ چھ فلسطینی کھلاڑی تنظیم کے گراؤنڈ میں معمول کی پریکٹس میں مصروف تھے کہ صہیونی فوج نے گراؤنڈ میں گھس کرانہیں مارنا شروع کر دیا۔ مار پیٹ کے نتیجے میں چھ کھلاڑی لہو لہان ہو گئے۔

دکیدک نے بتایا کہ صہیونی فوجی کھلاڑیوں کو نہایت بے رحمی کے ساتھ بندوقوں کے بٹ ،لاتیں اور گھونسے مارتے رہے۔ صہیونی فوجیوں کو اچھی طرح معلوم بھی تھا کہ فلسطینی کھلاڑی یونیفارم میں ہیں اور وہ پریکٹس کررہے ہیں مگر اس کے باوجود انہیں ہولناک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشددکے نتیجے میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت عونی ، محمد سعیدہ، احمد الحلوانی، احمد السلائمہ، یحییٰ فراح اور ایہاب طبیہ کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کھلاڑیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی