چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عرب: یکم ستمبر کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کا فیصلہ

بدھ 31-اگست-2016

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے یکم ستمبر کل جمعرات کی شام سنہ 1437ھ کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کی عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری اپنے طور پر ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ دور بین کی مدد سے بھی چاند دیکھنے کی اجازت ہے۔ جو شخص چاند دیکھے تو وہ عدالت کے قائم کردہ قریبی مرکز میں اس کی گواہی پیش کرے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے حوالے سے شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں گے۔

خیال رہے کہ ذی الحج کے چاند کی اہمیت اس ماہ میں یوم عرفہ کے تعین کے لیے ہے۔ چونکہ آٹھ، نو اور دس ذی الحج کو عازمین حج مناسک حج ادا کرتے ہیں۔ آٹھ ذی الحج کو یوم ترویہ ہوتا ہے اور حجاج کرام منیٰ کی طرف روانہ ہوتے ہیں۔ نو ذی الحج کو وقوف عرفہ کرتے ہیں اور اس کے بعد مزدلفہ کی روانہ ہوتے ہیں۔ دس ذی الحج کو قربانی اور عقبہ شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں۔ ایام تشریق کے دوران عاجی شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں۔ دیگر اسلامی دنیا میں 10 ذی الحج کو عید قربان منائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی