جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز مقدس روانہ

بدھ 31-اگست-2016

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے 2318 عازمین حج کا پہلا قافلہ کل منگل کو مصرسے متصل رفح گذرگاہ کے راستے حجاز مقدس روانہ ہوا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے گذرگاہ امور کے انچارج  ھشام عدوان نے بتایا کہ مصری حکام کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر غزہ کے 2318 عازمین حج کے بیرون ملک روانگی کے لیے رفح گذرگاہ تین دن تک کھولنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد گذشتہ روز عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز مقدس کے لیے مصر روانہ ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ رفح گذرگاہ سے تین روز تک مسلسل  عازمین حج کے قافلہ مصر روانہ ہوتے رہیں گے۔ ہر قافلے میں 266 فلسطینی عازمین حج کو روانہ کیا جا رہا ہے۔ غزہ کےعازمین حج مصر کے قاہرہ ہوائی اڈے تک بس کے ذریعے سفر کریں گے۔ وہاں سے جدہ میں قائم شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے تک جہاز کے ذریعے سفر کریں گے۔

مختصر لنک:

کاپی