شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی شہری کو ایک سال قید،8 ہزارشیکل جرمانہ کی سزا

ہفتہ 27-اگست-2016

اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی شہری حمزہ العامودی کو 12 ماہ قید اور 8 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق العامودی کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرنابلس سے ہے۔ انہیں صہیونی پولیس نے دو ماہ قبل رفیدیا کالونی سے حراست میں لیا تھا۔

العامودی ماضی میں بھی متعدد مرتبہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں الزام عاید کیا تھا وہ اسرائیل کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی