امریکی سائنسی جریدے ’’دی نیچر‘‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین فلکیات نے ہمارے نظام شمسی سے باہر ایک نیا سیارہ دریافت کیا ہے جو زمین کے قریب ترین سیاروں میں سے ایک ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین نے اس نئے سیارے کا نام ’’بروکسی ما بی‘‘ رکھا ہے۔ یہ سیارہ زمین سے چار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جو معرف سرخ سیارہ ’’بروکسیما سنٹوری‘‘ جو سورج کے قریب ترین ہے کی نسبت زمین کے زیادہ قریب ہے۔
ماہرین نے یہ نیا سیارہ چلی سے یورپی رصدگاہ کی ٹیلیسکوپ کی مدد سے دیکھا ہے۔ یہ سیارہ زمین کی نسبت 1.3 گنا بڑا ہے مگراس کی یومیہ گردش زمین کے مماثل ہے اور یہ اپنے گرد گیارہ دن میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔
ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ سیارہ نہ تو بہت زیادہ گرم ہے اور نہ سرد ہے۔ یہ بھی اپنے ایک سورج کے گرد گھومتا ہے اور اس سیارے پر زندگی کے آثار موجود ہیں۔ اگر اس سیارے پر پانی کی موجودگی کا پتا چلتا ہے تو زندگی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔