جمعه 15/نوامبر/2024

تحریک فتح نے غزہ میں انتخابی فہرستوں کا اعلان کر دیا

جمعہ 26-اگست-2016

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جماعت تحریک فتح نے غزہ کی پٹی میں انتخابی فہرستوں کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کی غزہ کی پٹی کی قیادت کی طرف سے اپنے انتخابی نمائندوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تحریک فتح کے مقامہ رہ نما اور جماعت کے ترجمان فائز ابو عیطہ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت غزہ کی پٹی میں ’قومی آزادی اور تعمیر‘ کے نعرے کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک فتح نے غزہ میں انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرادی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ابو عیطہ کا کہنا تھا ان کی جماعت غزہ کی پٹی میں بے روزگاری کے خاتمے، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

خیال رہے کہ فلسطین میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 8 اکتوبر کو منعقد ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور تحریک فتح کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی