چهارشنبه 30/آوریل/2025

قیدیوں پر تشدد کے خلاف فلسطینی اسیران نے جیل کو آگ لگا دی

جمعرات 25-اگست-2016

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی انتظامیہ اور فوج کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف تنگ آمد بہ جنگ آمد کے مصداق سخت احتجاج پر مجبور ہیں۔ گذشتہ روز فلسطینی اسیران نے صحرائی جیل ’’نفحہ‘‘ کے  وارڈ نمبر 1 میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ جل کرخاکستر ہو گیا۔

فلسطینی امور اسیران کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر عبدالرحمان شدید نے میڈیا کو بتایا کہ بدھ کے روز فلسطینی اسیران نے ’’نفحہ‘‘ جیل میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک کمرہ جل گیا۔ آتش زدگی کے باعث صہیونی حکام کا رکھا گیا سامان بھی جل گیا ہے۔

فلسطینی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اسیران کی طرف سے یہ انتہائی اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب قابض فوج نے رات گئے اسیران کو ان کے کمروں سے نکالا اور انہیں عریاں کر کے تلاشی لینے کا مکروہ حربہ استعمال کیا گیا۔ اس موقع پرمسلح صہیونی فوجیوں نے فلسطینی قیدیوں کو سرعام تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔

عبدالرحمان شدید نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں نے عریاں تفتیش کے رد عمل میں بہ طور احتجاج نفحہ جیل کے کمرہ 4  کو آگ لگا دی تھی، جس کے نتیجے میں کمرہ جل کر راکھ ہو گیا تھا۔

شدید نے بتایا کہ نفحہ جیل میں قید فلسطینیوں کو آئے روز اسرائیلی فوج کے اچانک چھاپوں  اور تشدد جیسے مکروہ حربوں کا سامنا ہے جس پر قیدی بار بار احتجاج کر چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی