جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیران سے عزیز و اقارب کی ملاقاتیں

منگل 23-اگست-2016

قابض صہیونی فورسز کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے اسیران کے 41 عزیز و اقارب نے غرب اردن کی ’’نفحہ‘‘ جیل میں ان سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی خاتوم ترجمان سھیر زقوت نے بتایا کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے 41 شہریوں کو غرب اردن میں 24 اسیران سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ نفحہ جیل میں قید فلسطینی حالیہ ہفتوں کے دوران صہیونی فوج کی ظالمانہ بلیک میلنگ کا شکار  رہے ہیں جس پر اسیران نے اپنے مطالبات کے حق میں اجتماعی بھوک ہڑتال بھی شروع کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی