جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر تازہ حملے غاصب صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت ہے: او آئی سی

منگل 23-اگست-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے تازہ فضائی اور زمینی حملوں پر عالم اسلام کی طرف سے شدید ردعمل سا منے آیا ہے۔اسلامی دنیا کی نمائندہ  اسلامی تعاون تنظیم ’’او آئی سی‘‘ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں کو صہیونی ریاست کی کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے جدہ میں قائم صدر دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک جارحیت قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگی طیاروں اور تو پخانے کی تازہ بمباری کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں جن کی تمام تر ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر حملہ جنگ بندی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر 60 سے زاید زمین اور فضائی حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے تھے۔ بمباری میں فلسطینی شہریوں کے کئی مکانات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی