جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ: ترکی کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان غریب شہریوں میں تقسیم

پیر 22-اگست-2016

ترکی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے غریب اور محصورشہریوں کے لیے ارسال کردہ امدادی سامان کی تقسیم کا تیسرا مرحلہ بھی مکمل ہو گیا۔ گذشتہ روز فلسطینی وزارت برائے بہبود آبادی کی جانب سے ترکی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کے پیکٹ غریب شہریوں میں تقسیم کیے۔

خیال رہے کہ ترکی کی طرف سے ایک ماہ قبل ’’لیڈی لیلیٰ‘‘ نامی ایک بحری جہاز کے ذریعے کئی ٹن خوراک غزہ ارسال کی تھی۔

وزارت بہبود آبادی کی خاتون عہدیدار اعتماد الطرشاوی نے بتایا کہ ترکی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کی تقسیم کا چوتھا مرحلہ جلد شروع ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چوتھے مرحلے میں 15 ہزار غریب گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی کنبہ اوسط سات افراد پر مشتمل ہے جسے امداد سامان پہنچایا جا رہا ہے۔

اناطولو نیوزایجنسی سے بات کرتے ہوئے اعتماد طرشاوی نے کہا کہ ’’لیڈی لیلیٰ‘‘ جہاز سے لائے گئے سامان کی تقسیم کے پہلے مرحلے میں 11 ہزار خاندانوں کومستفید کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں 50 ہزار خاندانوں جب کہ تیسری مرحلے میں کئی ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان سے غزہ میں 76 ہزار غریب کنبے مستفید ہوں گے۔

مختصر لنک:

کاپی