جمعه 15/نوامبر/2024

سینیر فلسطینی صحافی کی انتظامی حراست میں توسیع کا اسرائیلی فیصلہ

اتوار 21-اگست-2016

اسرائیلی حکام نے سینیر فلسطینی صحافی اور فلسطین پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن عمر نزال کی مدت حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر فلسطینی صحافی عمر نزال کی اہلیہ مارلین نزال نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی انٹیلی جنس حکام نے ایک بیان بتایا ہے کہ عمر نزال کی مدت حراست میں مزید تین ماہ کی توسیع کی تجویز منظور کی گئی ہے۔

مارلین نزال نے بتایا کہ ان کے شوہر کو مغربی رام اللہ کی ’’عوفر‘‘ جیل میں رکھا گیا ہے۔ صہیونی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ عمرنزال کی مدت حراست میں مزید توسیع کی جائے گی۔

زیرحراست فلسطینی صحافی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر نزال کی طبی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ وہ گذشتہ 17 دن سے بھوک ہڑتالی اسیر بلال کاید کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بھوک ہڑتال بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مارلین نزال کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریڈ کراس کے مندوب کی مدد سے اپنے شوہر سے ملاقات کی کوشش کی تھی مگر صہیونی انتظامیہ کی طرف سے انہیں نہ صرف ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ اسیر کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سینیر فلسطینی صحافی عمر نزال کو صہیونی فورسز نے 23 اپریل 2016ء کو غرب اردن سے اردن جاتے ہوئے’الکرامہ‘ گذرگاہ سے حراست میں لیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی