چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل نے بیت المقدس میں فلسطینی اسکول بند کرنا شروع کر دیے

منگل 16-اگست-2016

اسرائیلی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی طلبہ پر مرضی کا نصاب مسلط کرنے کی سازشوں کے بعد اگلے مرحلے میں سرے سے فلسطینی کالونیوں میں قائم اسکول ہی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی براہ راست ہدایت پر مشرقی بیت المقدس میں ’’الخان الاحمر‘‘ پرائمری اسکول بند کر دیا گیا ہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی پولیس کے ایک درجن اہلکاروں نے اسکول پر دھاوا بولا، اسکول کے بچوں اور اساتذہ کو زد و  کوب کرنے کے بعد اسکول کو تالے لگا دیے اور بچوں کو وہاں سے نکال دیا گیا۔

فلسطینی دیہی سوسائٹی کے ترجمان عبد خمیس ابو دھوک نے بتایا کہ خان الاحمر اسکول ک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے اسکول کی بندش کو فلسطینی طلبہ کے مستقبل پر صہیونی ریاست کا ایک نیا حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

عبد ابو دھوک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ ایک منظم سازش کے تحت القدس کے فلسطینی کالونیوں میں قائم تمام اسکولوں کو بند کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ خان الاحمر اسکول کی بندش اس ظالمانہ اور نسل پرستانہ سلسلے کا نقطہ آغاز ہے۔

مختصر لنک:

کاپی