پنج شنبه 01/می/2025

جہادی مشن کی تیاری کے دوران غزہ میں حماس کارکن شہید

اتوار 14-اگست-2016

 فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مزاحمتی اور جہاد مقاصد کے لیے ایک سرنگ کی تیاری کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا ایک کارکن جام شہادت نوش کرگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس اور القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ 26 سالہ محمد شلوف نامی ایک فلسطینی نوجوان ایک سرنگ میں وائرنگ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جام شہادت نوش کرگیا۔ شہید فلسطینی نوجوان صہیونی ریاست کی جانب سے ممکنہ جارحیت کے دفاع کے ایک زمین دوز سرنگ میں کام کررہا تھا کہ اس دوران اچانک حادثہ پیش آیا۔

شہید کا جسد خاکی غزہ میں مسجد عباد الرحمان لایا گیا جہاں اس کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد ازاں اسے ایک قرینی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی معاشی پابندیوں کے شکار فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کو تحریک آزادی کا بیس کیمپ خیال کیا جاتا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے کارکن اکثر تربیتی سرگرمیاں جاری رکھتی ہیں۔ بعض اوقات تربیتی امور کے دوران حادثات بھی پیش آتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی