اسرائیل کی ایک فوجی عدالت کی جانب سے زیرحراست فلسطینی شہری فراس ابراہیم محمد ماریہ کو 45 ماہ قید اور 2000 شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القدس شہداء فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر نے اسیر مجاھد ابراہیم محمد ماریہ کے خلاف تیار کردہ فرد جرم میں ان پر اسلامی جہاد سے تعلق اور صہیونی ریاست کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا ہے۔
خیال رہے کہ 25 سالہ اسیر ماریہ 25 ستمبر 1991ء کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں بیت امر کے مقام پر پیدا ہوئے۔ وہ اس سے قبل بھی صہیونی ریاست کی جیلوں میں چار سال قید کاٹ چکے ہیں۔