چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی شرپسند نے ضعیف العمر فلسطینی کو موٹرسائیکل تلے کچل ڈالا

جمعرات 11-اگست-2016

 فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں  دوما کے مقام بدھ  کو ایک یہودی شرپسند نے ایک ضعیف العمر فلسطینی شہری کو موٹرسائیکل تلے کچل ڈالا، جس کے نتیجے میں معمر فلسطینی کی موت واقع ہو گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق یہودی آباد کار نے شاہراہ پر چلتے ہوئے دانستہ طورپر اپنا موٹرسائیکل 87 سالہ موسیٰ محمد سلمان مسلم پرچڑھا دیا، جس کے نتیجے میں  وہ شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کو کچلنے کے بعد یہودی آباد کار جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ مقامی فلسطینی شہریوں نے موسیٰ مسلم کو اٹھا کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کی تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

مختصر لنک:

کاپی