چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کے ساتھ کھیلنے سے انکار ،سعودی دوشیزہ کو شاندار خراج تحسین پیش

جمعرات 11-اگست-2016

 سعودی عرب کی جوڈو چیمپئن جودی فہمی کی جانب سے صہیونی ریاست کے خلاف برازیل میں جاری اولمپک مقابلوں کے دوران کھیل میں حصہ لینے سے انکار پر فلسطینی حلقوں کی طرف سےاسے شاندار خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں سوشل میڈیا پر جاری بحث میں سعودی جوڈو چیمپئن جودی فہمی کو ایک ہیرو کے طورپر پیش کیا جا رہا ہے اور اس کے جرات انکار کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

اسرائیلی بائیکاٹ کے لیے سرگرم عالمی تحریک کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بھی جودی  فہمی کے اقدام کو فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کی مخالفت میں اہم قدم قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی دوشیزہ نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ جوڈو کا مقابلہ کرنے سے انکار کر کے مظلوم فلسطینی قوم کے دل جیت لیے ہیں۔

خیال رہے کہ برازیل میں جاری حالیہ اولمپک کھیلوں کے دوران حال ہی میں سعودی عرب کی اکلوتی جوڈو چیمپئن جودی فہمی کا ایک مقابلہ اسرائیلی خاتون کھلاڑی کے ساتھ بھی طے تھا مگر فہمی نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ مقابلے سے انکار کر دیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی