برازیل کی میزبانی میں جاری حالیہ اولمپک کھیلوں کے مقابلوں کے دوران گذشتہ روز سعودی عرب کی جوڈو کھلاڑی جودی فہمی نے اس وقت اچانک کھیل کا مظاہرہ کرنے سے انکار کر دیا جب قرعہ فال یہودی کھلاڑی گیلی کاھن کے ساتھ مقابلے کے لیے نکلا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق برازیل کے شہر ریو دی جانیرو میں اس وقت اچانک صورت حال دلچسپ صورت اختیار کر گئی جب سعودی عرب کی جوڈو کھلاڑی جودی فہمی نے یہ کہہ کر مقابلے میں حصہ لینے سے انکار کر دیا کہ وہ دشمن ملک کی کھلاڑی سے مقابلہ نہیں کرے گی۔
لیجنڈ سعودی دوشیزہ کو اولمپک مقابلوں میں شرکت کا پہلی بار موقع ملا ہے جو سعودی عرب کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔ گذشتہ روز اس کا انتخاب ایک اسرائیلی خاتون جوڈو کھلاڑی کے ساتھ کرانے کا اعلان کیا گیا تھا مگر اس نے اس میچ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔
سعودی عرب کی سرکاری اولمپک کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی کہا گیا ہے کہ ان کا کوئی کھلاڑی اسرائیل کے ساتھ ہونے والے مقابلوں میں حصہ نہیں لے گا۔ جودی فہمی کا اسرائیلی کھلاڑی سے میچ کھلنے سے انکار اسی فیصلے کا حصہ ہے۔