یکشنبه 17/نوامبر/2024

بھوک ہڑتال فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے کی اسرائیلی دھمکی

بدھ 10-اگست-2016

اسرائیلی حکام نے رواں ماہ کے اوائل سے بھوک ہڑتال کرنے والے ایک فلسطینی اسیر کو جبری خوراک دینے اور بہ زور اس کی بھوک ہڑتال ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق  53 سالہ صحافی اور بھوک ہڑتالی فلسطینی عمر نزال نے 4 اگست کو بھوک ہڑتالی ساتھی بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طورپر بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اسیر صحافی عمر نزال کو گذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسیر کو فوجی گاڑی میں لایا گیا۔ اس موقع پر صہیونی فوج کی کمانڈو یونٹ کے اہلکاروں نے اسے دھمکیاں دیں اور اس سے ناروا سلوک کا مظاہرہ کیا۔

کلب برائے اسیران کے مندوب کے مطابق اسیر نزال عمر نے چار اگست کو اپنی بلا جواز انتظامی حراست اور اسیر بلال کاید کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھوک ہڑتال شروع کی تھی، صہیونی جیل انتظامیہ نے نزال عمر کوجبری خوراک دینے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اسے بھوک ہڑتال جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی