شام میں روسی فوج کے جنگی طیاروں کی نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز شام کے ادلب شہر میں روسی جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید ایک فلسطینی پناہ گزین شہید ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین۔ شام ایکشن گروپ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ شام ادلب میں روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ترکی سے بے دخل کیا گیا ایک فلسطینی شہری باسل عزام جام شہادت نوش کر گیا۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی شام کے شہر حلب میں روسی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی پناہ گزین شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔