جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس: صہیونی فوج نے فلسطینی شہری کا کار شوروم مسمار کر دیا

بدھ 3-اگست-2016

قابض صہیونی فوج، پولیس اور یہودی بلدیہ کے اہلکاروں نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران مشرقی بیت المقدس کی جنوبی کالونی صور باھر میں مقامی فلسطینی شہری محمد علیان کا کاروں کا شوروم مسمار کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں کی طرف سے محمد علیان کو ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے یہ کار شو روم بلدیہ کی اجازت کے بغیر بنا رکھا ہے جسے مسمار کیا جائے گا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار شوروم کی مسماری کے آپریشن میں فوج اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اور فلسطینی شہریوں کو قریب آنے سے سختی سے روک دیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی