چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان دوبارہ گرفتار

منگل 2-اگست-2016

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کی گرفتاریوں کو ایک ڈرامہ بنا رکھا ہے۔ ادھر فلسطینی کو رہا کیا جاتا ہے ساتھ ہی اس کی دوبارہ گرفتاری کی سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز ایک فلسطینی شہری کو جیل سے رہائی کے محض تین ماہ دوبارہ گرفتار کر لیا۔

مرکز کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ سابق اسیر 30 سالہ راید عایش کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں اسرائیلی فوج نے ایک حراستی مرکز میں طلب کیا۔ جہاں وہ پیش ہو گئے۔ اسرائیلی فوج نے پیش ہونے والے فلسطینی نوجوان کو دوبارہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ فلسطینی نوجوان عاید صہیونی ریاست کی جیلوں میں 8 سال تک مسلسل پابند سلاسل رہنے کے بعد 26 اپریل 2016ء کو رہا ہوئے تھے۔ رہائی کے بعد وہ تین دن تک فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں بھی قید رہے۔ جہاں سے رہائی کے بعدا اسرائیلی فوج نے انہیں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسیران کی انتظامی حراست کے خلاف 41 دن تک مسلسل جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے دوران عایش نے بھی ہڑتال کی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی