چهارشنبه 30/آوریل/2025

’فیس بک‘ کو 5 ارب ڈالر کے ٹیکسوں کا سامنا

پیر 1-اگست-2016

سماجی رابطے کی بین الاقوامی مقبول ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کو کہنا ہے کہ اس نے 3 ارب ڈالرکا ٹیکس ادا کیا ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے پانچ ارب ڈالرکا ٹیکسوں کی ادائیگی کا  سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکا میں ٹیکس جمع کرنے کے ذمہ داری ادارے’آئی آر ایس‘ کی جانب سے سنہ 2008ء سے 2013ء کے دوران ’فیس بک‘ کی جانب سے ادا کردہ ٹیکسوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’فیس بک‘ کے ٹیکسوں کا حساب سنہ 2010ء میں ہونے والی آمدن کے حساب سے لگایا۔  اس اعتبار سے فیس کے لیے تین سے پانچ ارب ڈالر کا ٹیکس کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ اس دوران 3 ارب ڈالر کا ٹیکس ادا کیا جاتا رہا ہے۔ نئے تخمینے سے فیس بک کو پانچ ارب ڈالر کا ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔

اخبارتی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک کی انتظامیہ کو 5 ارب ڈالرکے ٹیکس سے اتفاق نہیں ہے۔ ویب سائیٹ کی انتظامیہ نے عدالت میں ٹیکس کی رقم بڑھائے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

گذشتہ بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی چوتھائی میں دو ارب ڈالرکا خالص منافع حاصل ہوا اور اس دوران فیس بک کے صارفین کی تعداد 1.71  ارب سے تجاوزی کرگئی ہے

مختصر لنک:

کاپی