جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ جنگ میں 17 فلسطینی صحافیوں کے قتل کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 1-اگست-2016

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 17 فلسطینی صحافیوں کی شہادت کی یاد میں گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں درجنوں صحافیوں اور سیکڑوں عام شہریوں نے شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سامی مندوب کے دفتر کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں اور دیگر شہریوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر 17 شہید صحافیوں کے قتل میں ملوث صہیونیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کے مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر فلسطینی پریس کلب کے مندبین نے ایک قرارداد بھی پیش کی جس میں فلسطینی صحافیوں کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بین الاقوامی فوج داری عدالتوں میں مقدمات کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینی پریس کلب  کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے دیگرخطوں کی طرح فلسطینی صحافیوں کو بھی آزادانہ  اور پرامن ماحول میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی صحافیوں کے قتل جنگی مجرم ہیں اور ان کے خلاف عالمی فوج داری عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جانےچاہئیں۔ کیونکہ غاصب صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں کو ان کے دفاتر میں دانستہ طورپر نشانہ بنا کر شہید کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی