جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں پر بیرون ملک سفر پر اسرائیلی پابندیاں برقرار،

اتوار 31-جولائی-2016

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بیرون ملک سفر پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن سے اردن جانے والے 49 فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک سفرکی کوشش کے دوران بلیک میل کرتی ہے۔ گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے فلسطینی شہری اردن اور وہاں سے دوسرے ملکوں کو جانے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران 49 فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔

الکرامہ گذرگاہ غرب اردن کے فلسطینیوں کے لیے بیرون ملک رابطے کا واحد ذریعہ ہے مگر یہ گذرگاہ اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔ کسی بھی فلسطینی شہری کو بیرون ملک جانے یا وہاں سے غرب اردن میں داخلے کے لیے صہیونی فوج کی اجازت لینا پڑتی ہے۔

فلسطینی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الکرامہ گذرگاہ سے گذشتہ ہفتے 58 ہزار فلسطینیوں نے سفر کیا۔

خیال رہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان سے مغرب میں واقع 55 کلو میٹر دور غرب اردن کی الکرامہ گذرگاہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی بیرون ملک آمد ورفت کا واحد ذریعہ ہے۔ اسرائیل اسے ’النبی پل‘ اور اردن ’شاہ حسین پل‘ جب کہ فلسطینی اسے الکرامہ گذرگاہ کے نام سے جانتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی