چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں کی مکانات مسماری، یورپی یونین اسرائیل کےخلاف ہرجانے کا نوٹس

ہفتہ 30-جولائی-2016

فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں یورپی یونین کے مالی تعاون سے تیار کیے گئےفلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری کےخلاف یورپی یونین نے سخت احتجاج کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اخبارات میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں اب تک ایسے 168 مکانات مسمار کیے گئے ہیں جو یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے تھے۔

اسرائیل کے موقر عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین فلسطین میں مکانات مسماری کی پالیسی پراسرائیل پر سخت برہم ہے۔ بالخصوص ان مکانات کی مسماری جو یورپی یونین کے مالی تعاون سے تعمیر کیے گئےتھے یونین پر سخت گراں گذری ہے جس پر صہیونی ریاست کے خلاف سخت احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین نے مکانات مسماری کی پالیسی کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا ہے بلکہ اسرائیلی ریاست کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ چلانے کی بھی دھمکی دی ہے۔

عبرانی اخبار نے یورپی یونین کی خارجہ امور کے ڈائریکٹراویفیٹ بار ایلن کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ یونین فلسطین میں مکانات مسماری پر اسرائیل کے خلاف ہرجانے کی درخواست دینے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کردہ مکانات کی مسماری ظالمانہ اقدامات ہیں اور یونین اس پر اسرائیل سے سخت احتجاج کرچکی ہے۔

ادھر اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم ’بتسلیم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال اسرائیلی انتظامیہ نے یورپی یونین کے تعاون سے تعمیر کیے گئے 168 مکانات مسمار کیے ہیں۔ ان میں سے 125 عمارتیں گذشتہ ایک ماہ کے دوران مسمار کی گئیں۔

مختصر لنک:

کاپی