فلسطین کے مرکزی الیکشن کمیشن نے کل جمعرات کو ایک نئے فرمان میں فلسطین میں آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 16 اگست سے 25 اگست کے دوران جمع کرائے جائیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے شیڈول اس لیے تبدیل کیا گیا کیونکہ پہلے شیڈول میں بنکوں کی مسلسل چھٹیاں آ رہی تھیں۔